کچے کے علاقے سے تیل و گیس تلاش کرنیوالی کمپنی کے 14 ملازمین اغوا
گھوٹکی (نامہ نگار) کچے کے علاقہ سے تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 14 ملازمین کو ڈاکو اغوا کرکے لے گئے 5 ملازم فرار ہونے میں کامیاب 9 ملازم ڈاکوؤں کی تحویل میں ہیں۔ ایس پی نے ملازمین کے اغوا کی خبروں کی تردید کر دی تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اور کشمور ضلعکی مشترکہ حدود آندل سندرانی کے گاؤں کو کوڑو لولائی کے قریب دریائے سندھ کے مقام سے ڈاکو تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 14 افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد پانچ مزدور ڈاکوؤں کے چنگل سے فرار ہو گئے۔