لاہور:زیر گردش نوٹ پہلی مرتبہ37کھرب 43ارب سے تجاویز کر گئے
لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت نے ایک ہفتے میں ساڑھے 56 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے نوٹ چھاپ دئیے جس سے زیر گردش نوٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 37 کھرب 43 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران حکومت کی طرف سے اوسطا روزانہ 8 ارب 10 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ریکارڈ مالیت میں نئے نوٹوں کے اجراء سے مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں 56 ارب 68 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ جاری شدہ نوٹوں کی مجموعی مالیت 37 کھرب 43 ارب 36 کروڑ 17 لاکھ روپے ہوگئی، اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت اخراجات کو آمدنی کے مطابق کنٹرول کرنے کی بجائے نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے اوراس کا نتیجہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں بھگتنا پڑتا ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں اب تک مجموعی طور پر 16 کھرب 90 ارب 51 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔