• news

جائیداد کا تنازعہ شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، بھائی سے اچانک گولی چل گئی، بہن چل بسی

لاہور(سٹاف رپورٹر) تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں زمین نہ دینے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا واردات کے بعد خود ہی تھا نہ پیش ہو گیا بیٹے نے والدکیخلاف ماں کے قتل کا مقدمہ درج کروا دیا مقتولہ 5بچوں کی ماں تھی پو لیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے مردہ خانہ میں جمع کرا دی۔ چوہنگ کے گائوں کے رہائشی سکندر نا می شخص بیوی کے نام پر موجود زمین اپنے نام منتقل کرانے پر بضد تھا لیکن اس کی بیوی منشاء اپنی جائیداد خاوند کے نام منتقل کرنے سے انکار تھی جس آئے روز میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز میاں بیوی میں دوبارہ جھگڑا ہو گیااور خاوند سکندر نے گولیاں ما ر کر بیوی منشاء کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کے بیٹے ذاکر کی درخواست پر اس کے والد کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔ دریں اثناء تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں بھائی کے ہاتھوں پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے 10سالہ سگی بہن جان کی بازی ہارگئی پولیس نے بچے کو حراست میں لیتے ہوئے پستول قبضہ میں لے لیا ہے مقتولہ کی نعش مردہ خانے جمع کرا دی گئی ہے۔ سگیاں پل کا رہائشی عاطف گھر میں پڑے پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو کہ اسکی سگی بہن الماس کو جالگی فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو الماس خون میں لت پت پڑی تھی فوری طور پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق اہل خانہ نے پولیس کو کال کی اور موقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہو ا کہ گولی بھائی نے ماری ہے۔ قانونی کارروائی جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن