• news

ملتان: یو سی چیئرمین کا گھریلو ملازمہ پر تشدد‘ پولیس نے والدین کے حوالے کر دیا

ملتان (کرائم رپورٹر) قصبہ مڑل کے یوسی چیئرمین نے مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا جاتا ہے کہ شالیمار کالونی کے رہائشی قصبہ مڑل کے یوسی چیئرمین عاصم مڑل نے مبینہ طور پر دس سالہ عروج کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ڈر کر گھر سے بھاگ گئی او رجنرل کونسلر رانا شعیب نصرت کے پاس جا پہنچی جس نے پولیس کو اطلاع دی بی زیڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ عروج کاکہنا تھا کہ اسے معمولی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اس لئے وہ اب وہاں کام نہیں کرے گی۔ پولیس نے عروج کی والدہ کو بلوا کر اس کے حوالے کردیا جبکہ اس کی والدہ نے قانونی چارہ جوئی سے انکار کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن