اسلام آباد:ایشیا کی 300 بہترین جامعات میں 7 پاکستانی یونیورسٹیاں شامل
اسلام آباد ( آن لائن ) دی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے سال 2017ء کیلئے ایشیائی جامعات کی درجہ بندی کا اعلان کردیا جبکہ 300 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان کی 7 جامعات بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں ان میں سے پانچ جامعات ایسی ہیں جو پہلی بار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ بہترین جامعات کی فہرست میں قائد اعظم یونیورسٹی نے دیگر پاکستانی تعلیمی اداروں کے مقابلے میں سب سے بہتر درجہ بندی حاصل کی اور اسے 121 سے 130 ویں پوزیشن کے درمیان رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو 141 سے 150 ویں پوزیشن کے درمیان جگہ ملی ہے۔ دیگر جامعات میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی اور لاہور یونیورسٹی شامل ہیں۔