• news

سروس سٹرکچر نہ ملنے پر گوجرانوالہ اور ننکانہ کے پیرا میڈیکل سٹاف کا بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

گوجرانوالہ/ ننکانہ( نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) سروس سٹرکچر نہ ملنے پر گوجرانوالہ اور ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل سٹاف نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا ننکانہ میں ریلی نکالی گئی۔ تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں سروس سٹرکچر نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف نے اوپی ڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سروس سٹرکچر کے حوالے سے مطالبات درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ کے واضح احکامات کے باوجو بیورو کریسی گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کا سروس سٹرکچر منظور کرنے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے وزیر اعلیٰ ملازمین کا سروس سٹرکچر کا جائزہ مطالبہ منظور کریں۔ ننکانہ میں بھی پیرا میڈیکل الائنس کے زیر اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی ڈسٹرکٹ ہسپتال سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی شرکاء نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں اور مطالبات پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر چیئر مین لاہور ڈویژن ظہیر احمد بوبک، چیئر مین ضلع محمد اشفاق باجوہ، ضلعی صدر محمد شفیق گجر، جنرل سیکرٹری رائو ظفر اقبال، زاہد حسین جٹ، ملک مقصود ڈوگر و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 29مارچ تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو لاہور میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن