اجمیر شریف دھماکہ کیس، بھارت نے آر ایس ایس کے دہشت گرد اسیم آنند کی رہائی پر پاکستان کے تحفظات مسترد کر دیئے
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے پاکستان کے اجمیر شریف دھماکہ کیس میں آر ایس ایس کے رہنما سوامی آسیم آنند کی رہائی سے متعلق تحفظات کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے اندرنی معاملات میں مداخلت سے باز رہے اور اپنی سرزمین سے نکلنے والی دہشتگردی کے خلاف کاروائی کرے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے نے کہا کہ مضبوط بھارتی جمہوریت اور نظام انصاف کو خود غرضی کے خطبات کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے 2007کے اجمیر شریف دھماکہ کیس میں آر ایس ایس کے رہنما سوامی اسیم آنند کی بھارتی عدالت سے رہائی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا تھا۔