• news

اینٹی بائیو ٹک ادویات کا استعمال پاکستان سارک ممالک میں سب سے آگے

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال میں سارک ممالک میں آگے نکل گیا،پاکستان سارک ممالک کے مقابلے میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال 100فیصد بڑھ گیا ،عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں اینٹی بائیوٹک کے استعمال پر چار ملکی کانفرنس بلالی،کانفرنس 21مارچ کو شروع ہوگی۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال میں سارک ممالک میں سب سے آگے نکل گیا،دیگر سارک ممالک کی نسبت پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال 100فیصد زیادہ ہے ، غیر ضروری اور زیادہ اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے کے باعث پاکستانی شہریوں میں ادویات کے خلاف مدافعت بڑھتی جارہے ہے ، ماہرین کے مطابق دیگرسارک ممالک میں ایک ڈاکٹری نسخے میں3سے 4ادویات دی جاتی ہیں لیکن پاکستان انفیکشن والی بیماریوں کی ادویات ایک نسخے میں 5سے 9تجویز کی جاتی ہیں ، اس بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں اینٹی بائیوٹک کے استعمال پر چار ملکی کانفرنس طلب کرلی ہے ، دو روزہ کانفرنس 21مارچ کو شروع ہوگی۔کانفرنس میں یمن ، ایران ، افغانستان کے ماہرین کو خصوصی طر پر مدعو کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن