وزیر مملکت انوشہ رحمان کے شوہر کی گاڑی کو حادثہ شبیر احمدکے سر پر چوٹ، بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کے شوہر کی گاڑی ایف سیون میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ لگی اور بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ گاڑی اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں حادثہ پیش آیا۔ شبیر احمدخان کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عیادت کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے ۔