سندھ حکومت نے میئر کراچی وسیم اختر سے لیز پلاٹوں کے نیلام کا اختیار واپس لے لیا، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پر اپنا افسر سر براہ بنا کر بٹھا دیا
کراچی (سٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے میئر کراچی وسیم اختر کے اختیارات سلب کر لئے۔ پہلے حکم نامہ کے تحت میئر کراچی سے لیز اور پلاٹوں کے نیلام کا اختیار واپس لے لیا گیا اور میئر کراچی کو بتایا گیا ہے وہ ایک سال کی لیز دے سکتے ہیں۔ ایک سال سے زائد مدت کے مالکانہ حقوق کے ایم سی دے گی۔ جبکہ پلاٹوں کے نیلام کیلئے کے ایم سی کو حکومت سے اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے کے ایم سی کے انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا چاروں ونگز کا کنٹرول حاصل کرلیا اور اپنے ایک افسر نایاب سعید کو تعینات کر دیا۔