وزیر داخلہ کی مقبوضہ کشمیر میں قید پاکستانی خاتون کمسن بچی کو واپس لانے کیلئے فوری انتظامات کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ5سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی قید میں روبینہ نامی خاتون اور اسکی کم سن بچی کو پاکستان لانے کی اجازت دیدی۔ روبینہ کا شوہر اسے اور اسکی چار ماہ کی بچی کو علاج کے بہانے نئی دہلی لے گیا ۔ نئی دہلی میں شوہر نے روبینہ سے دغا بازی کی اورتمام شناختی و سفری دستاویزات اور رقم لے کر غائب ہو گیا اور معصوم بچی اور خاتون کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا ۔