• news

مغربی بنگال میں انتہاپسندانہ نصاب پڑھانے پر آر ایس ایس کے 125 سکولوں کو نوٹس

کولکتہ (بی بی سی)بھارتی مغربی بنگال کی حکومت نے انتہاپسند ہندو تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ 125 سکولوں کو نفرت آمیز اور عدم رواداری پر مبنی نصاب پڑھانے پر نوٹس جاری کردئیے۔ سکول چلانے والوں پر واضح کیا گیا ہے کہ جن سکولوں میں مذہبی عدم برداشت اور نفرت پر مبنی نصاب پایا گیا ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی نے بتایا کہ 'ہم نے ایسے سکولوں سے اپنا نصاب بھیجنے کو کہا ہے تاکہ اس کا جائزہ لیا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن