جوہری تباہی کے بڑھتے امکان سے بچاؤ کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے : سابق امریکی وزیردفاع
بیجنگ(آئی این پی)سابق امریکی وزیردفاع ریلیم پیرے نے کہا کہ جوہری تباہی وبربادی کے بڑھتے ہوئے امکان سے دنیا کو بچانے کیلئے بین الاقوامی سوسائٹی کی وجہ سے ٹھوس کوششیں کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ پیرے نے ان خیالات کا اظہار ان کی کتاب ’’مائی جرنی ایٹ دی نیوکلیئر برنک‘‘ کے ایڈیشن کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔