انار کلی کنسی ایکسچینج پر چھاپہ 30 کروڑ سے ز ائد کا خزانہ برآمد 6 افراد گرفتار
لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے ہنڈی حوالے کے کاروبار میں ملوث ایک بڑے مافیا کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی قبضہ میں لیکر 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق کرنسی کی مالیت 30کروڑ روپے سے زائد ہے۔ بتایا گیا ہے ایک خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر ملزموں کی مکمل ریکی کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان میو کی قیادت میں انسپکٹر ناصر اعوان انسپکٹر عبدالقیوم، شفقت اور اشفاق نے پراچہ انٹرنیشنل کرنسی ایکسچینج انارکلی پر چھاپہ مارا اور نعمان سلطان، زاہد ملک، صغیر، اشتیاق، قدیر ملک اور امین خان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 14 کروڑ روپے، 13 لاکھ 24 ہزار 113 امریکی ڈالر، 2 لاکھ 46 ہزار 645 برطانوی پائونڈز، 4 لاکھ 80 ہزار 515 اماراتی درہم، 13 لاکھ 26 ہزار 113 سعودی ریال، 4 لاکھ 40 ہزار 15 کویتی دینار، 2510 نیوزی لینڈ ڈالر، 25725 کینیڈین ڈالر، 13410 آسٹریلین ڈالر، ایک لاکھ 78 ہزار 800 ڈنمارک کرونا، 51900 سویڈن کرونا، 400 سنگاپور ڈالر، ایک لاکھ 61 ہزار 50 ناروے کرونا، 22042 ملائیشن رنگٹ،1786 بحرین دینار، 9677 اومان ریال، 2700 ترک لیرا، 33551 چینی یوآن، 10 لاکھ 57 ہزارجاپانی ین، 18380ہانگ کانگ ڈالر، 11590 جنوبی افریقن رینڈ، 105 مصری پائونڈ، 10 لاکھ عراقی دینار، 11 ہزار کورین کرنسی وان، 14550 بھارتی روپیہ، 69020 سوئس فرانک، 47045 قطری ریال، 50 لاکھ ایرانی ریال شامل ہیں۔ ملزموں کے دفتر سے رسیدیں، لیجر، یو ایس بی، کمپیوٹر قبضہ میں لیکر ملزموں کی