• news

گورنر سندھ نے بچوں پر جسمانی تشدد ممانعت بل 2015ء کی توثیق کردی

کراچی (آن لائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ میں جسمانی تشدد ممانعت بل 2015ء کی توثیق کردی ہے، مذکورہ بل کو سندھ اسمبلی نے 31 جنوری 2017ء کو منظور کیا تھا، گورنر سندھ کی توثیق کے بعد بل صوبہ میں فوری نافذالعمل ہوگیا ہے، بل کا مقصد صوبہ میں بچوں پر جسمانی تشدد کے عمل کو روکنا ہے، بل کی توثیق کے بعد صوبہ میں کسی بھی کام کرنے والی جگہ، تمام تعلیمی اداروں، مذہبی سرکاری و غیر سرکاری اداروں، بچوں کی نگہداشت سینٹرز سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں نا بالغ بچوں (18 برس سے کم عمر) پر جسمانی تشدد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن