• news

انگلش کر کٹ بورڈ عمران خان کے بیان پر ناراض

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے عمران خان کی جانب سے مایہ ناز کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے کے بیان پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ کولن گریوس نے کہا کہ ڈیرن سیمی اور ڈیوڈ ملان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں،عمران خان کا ان کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنابالکل درست نہیں۔ چیئرمین ای سی بی نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہایت شاندار ایونٹ تھا،جس کے انتظامات عمدہ طریقے سے کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن