سوچا تھا شادی کے بعد پریوں جیسی زندگی ہو گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا: فریال مخدوم
سان فرانسسکو (سپورٹس ڈیسک) باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد پریوں جیسی زندگی کا سوچا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ لباس کے معاملے میں شروع سے ہی بہت زیادہ آزاد خیال ہوں لیکن مسلمان ہوں اور اپنے لباس کی مناسبت کو خوب سمجھتی ہوں، سسرال والوں کی طرف سے عریانیت کا الزام بے بنیاد ہے۔ پلاسٹک سرجری نہیں بلکہ اپنے چہرے پرفلر کرائی ہیں کیونکہ نیند اور پانی کی کمی کے باعث بہت ہلکے پڑ گئے تھے ۔