دنیا کے ٹاپ ریسلرز پاکستان آئینگے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) دنیا کے ٹاپ ریسلرز پاکستان میں پروریسلنگ لیگ میں شرکت کرینگے۔ پروریسلنگ انٹر ٹینمنٹ نے 20 ممالک کے ریسلرز کو پاکستان لانے کا اعلان کر دیا۔ ریسلرز ٹائنی آئرن‘ فلیش گورڈن‘ بادشاہ پہلوان‘ اومین اور یاسین عثمانی کل کراچی پہنچ رہے ہیں۔ پروریسلرز کراچی میں ایونٹ کی لانچنگ میں موجود ہوں گے۔ ریسلرز مئی اور نومبر میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ریسلنگ کے ایونٹ کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد اور پشاور میں ہوں گے۔