• news

وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کے کردار کو مدلل انداز میں اجاگر کیا، عملے سے بات چیت

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے افتتاح اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی مین عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ڈاکٹروں کے کردار کی اہمیت کو مدلل انداز میں اجاگر کیا۔ وزیراعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب مجاہد شیر دل کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجاہد بھی ہیں، شیر بھی اور درد دل بھی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر پڑھا:
مسافر شب کو اٹھتا ہے … جو جانا دور ہوتا ہے
فلٹر کلینک کے افتتاح کے بعد وہاں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کلینک میں بنائے ہر سیکشن میںگئے اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے ساتھ بات چیت کی۔

ای پیپر-دی نیشن