ملتان: شادی میں پانی کی طرح پیسہ بہانے کی تحقیقات شروع
ملتان (این این آئی) شادی میں بے تہاشہ پیسہ لگانے کے بعد انٹیلی جنس اور لینڈ ریونیو کی انکوائری ٹیموں نے شادی میں پانی کی طرح پیسہ بہانے کی تحقیقات شروع کر دیں۔اطلاعات کے مطابق ملتان کے علاقے اشرف آباد میں حکومتی جماعت کے یونین کونسل چیئرمین شیخ ندیم اکبر کے بھتیجے کی شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہانا، شیر کے پنجرے پر دولہے کی کرسی رکھ کر بارات لے جانا، دولہے کا سونے کا سہرا اور شیروانی میں سونے کے تار ٗ لڑکی والوں کی جانب سے دولہے کی بھائیوں کو موٹر سائیکلیں، مہنگی گاڑی، درجنوں سونے کی انگوٹھیاں اور 5 کروڑ کا جہیز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اِن لینڈ ریونیو کی آنکھوں میں چبھ گیا اور محکمے کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوائی جا رہی ہے۔