• news

بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کر دی: حرکت الجہاد کے سابق سربراہ کی سزائے موت برقرار

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے کالعدم جنگجو تنظیم حرکت الجہاد کے سابق سربراہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی جس کے بعد اب مفتی حنان کو پھانسی دیے جانے کی راہ میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں بچی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم حرکت الجہاد کے سابق سربراہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے ۔اس تنظیم کو ملکی حکومت نے 2005 میں ممنوع قرار دے دیا تھا۔
اس شدت پسند گروہ کے سابق سربراہ مفتی حنان کو موت کی سزا 2004 میں بنگلہ دیش میں اس وقت کے برطانوی ہائی کمشنر پر کیے جانے والے ایک دستی بم حملے کے جرم میں سنائی گئی تھی۔ مفتی حنان اپنی گرفتاری کے وقت حرکت الجہاد کا سربراہ تھا اور برطانوی سفیر پر گرینیڈ حملے کے جرم میں اسے اور اس کے دو قریبی ساتھیوں کو ایک ملکی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ برطانوی سفیر اس حملے میں محفوظ رہے تھے تاہم تین پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن