• news

پاکستان جی ایس پی سمجھوتہ سے پورا فائدہ نہیں اٹھا رہا: سفیر یورپی یونین

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ژاں فرانسوکوتاں نے کہا ہے پاکستان یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے جی ایس پی پلس سے پورا فائدہ نہیں اٹھا رہا۔ میں نے پاکستان کی حکومت اور بزنس کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات میں تنوع پیدا کریں تاکہ وہ یورپی مارکیٹ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ ’’وقت نیوز‘‘ کے پروگرام ایمبیسی روڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے نے بتایا پاکستان اور یورپی یونین ایک نئے سٹریٹجک اینگیجمنٹ پلان پر کام کر رہے ہیں اس پلان کے تحت پاکستان اور بھارت علاقائی اور عالمی مسائل پر تعاون کریں گے۔ اس سوال پر کہ کیا پاکستان جی ایس پی پلس کے حوالے سے اپنی ذمہ دریاں پوری کر رہا ہے تو نے کہا ہم نے جو رپورٹ گزشتہ سال یورپی کمیشن کو پیش کی ہے اس کے مطابق پاکستان جی ایس پی پلس کے سلسلے میں بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ یورپی یونین پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں خواتین کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے ماحول فراہم کیا جائے۔ حکومت پاکستان نے خواتین کو ووٹ ڈالنے کے لئے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں بعض قانونی اصلاحات کی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے جس حلقے میں خواتین کے دس فیصد ووٹ نہ پڑیں وہاں انتخاب کالعدم قرار دیا جائے اس ترمیم کی ہم تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا یورپی یونین سندھ‘ خیبر پی کے اور بلوچستان میں تعلیم کے شعبہ میں امداد فراہم کر رہا ہے۔ ہم صوبائی حکومتوں کو تعلیم کے میدان اہداف دیتے ہیں اگر اہداف پورے کئے جاتے ہیں تو ہم امداد دیتے ہیں۔ اگلے سال یورپی یونین بلوچستان میں تعلیم کے شعبہ میں کام شروع کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن