• news

قانون حرکت میں آ چکا، پیپلز پارٹی نے جو کچھ کھایا اب نکالنا پڑے گا: طلال چوہدری

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ قانون اب حرکت میں آچکا ہے اور پیپلزپارٹی نے جوکچھ کرپشن کے ذریعے اس ملک سے کھایا تھا اب اسے نکالنا پڑے گا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت سندھ پر تنقید کر تے ہوئے انہوں نے کہا سندھ کے تمام وسائل پیپلزپارٹی والے کھا گئے اور روشنیوں کے شہر کوکچرے کا ڈھیر بنا کر رکھ دیا، یہی نہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے۔ پیپلزپارٹی والوں نے سندھ کی کوئی چیز نہیں چھوڑی اور اب قانون کے حرکت میں آنے پر شرجیل میمن ایسی باتیں کررہے ہیںجن سے ان کی کرپشن چھپ جائے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن