فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص پھل، سبزیاں تلف، 31 گٹکا پوائنٹس سیل
لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے الفضل ملک پروڈکشن یونٹ تاحکم ثانی بند کر دیا۔ وحدت روڈ، گلشن راوی اور جوہر ٹائون اتوار بازار وںکی چیکنگ کی اور 600کلو ناقص پھل اور سبزیاں ،سلانٹی کے110 پیکٹ موقع پر تلف کر دیے گئے۔مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے مانگا منڈی میں شریف بیکری کو ناقص صفائی پر 20ہزار جرمانہ کیا گیا۔ مختلف شہروں میں گٹکا کے 31 پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔ لاہور میں 9، گوجرانوالہ میں 7، ملتان میں 4، راولپنڈی میں 5اور فیصل آباد میں 6گٹکا فروش سیل کیے گئے۔ علاوہ ازیں شہر بھر میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو 69ہزار کے جرمانے اور 110فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔