دشمن کو مات دینے کیلئے پولیس اور عوام متحد ہوں: امین وینس
لاہور (سٹاف رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہاہے کہ لاہو رپولیس کے جوان شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر 24گھنٹے خدمت میں مصرو ف ہیںاگر اس شہر میں لوگ سکون کی نیند سوتے ہیں اور امن و امان کی فضاء برقرار ہے تو ہمارے جوان دِن رات شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کررہے ہیںجب تک پولیس اور عوام دہشتگردی کے خلاف متحد ہوکردشمن کا مقابلہ نہیں کرینگے تب تک ملک دشمن عناصر کو مات نہیں دی جاسکتی۔