کاہنہ: پولیس کا سنوکر کلبوں کیخلاف آپریشن طلبہ سمیت متعدد بے گناہ دھر لئے، نذرانے دینے والے ’’باعزت‘‘ بری
کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ پولیس کا سنوکر کلبوں کے خلاف آپریشن بے گناہ شہری اور طالب علموں سمیت دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ، کئی جواریوں کو پولیس نے مبینہ بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا طالب علم دہائی دیتے رہے لیکن کاہنہ پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔کاہنہ پولیس نے سنوکر کلبوں پر جواء کھیلنے والے شہریوں کے خلاف پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا جس میں کئی بے گناہ شہریوں اور طالب علموں کو بھی پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا معززین علاقہ بے گناہ شہریوں اور طالب علموں جن کے سالانہ پیپر ہو رہے تھے کو چھڑانے کیلئے تھانے گئے لیکن ایس ایچ او کاہنہ نے ایک نہ سنی جبکہ کئی جواریوں کو مبینہ طور پر بھاری رشوات لیکر چھوڑ دیا گیا۔