جعلی ڈگری: ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اعجاز چودھری کی سزا معطل
لاہور/منڈی بہا¶الدین (وقائع نگار خصوصی+نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف کے سابق ایم این اے چودھری اعجاز کی تین سال قید کی سزا کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ این اے 108منڈی بہاﺅالدین سے سابق ایم این اے چودھری اعجاز کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل نے بی اے کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر انہیں نااہل قرار دیا اور جعلی ڈگری کی بنیاد پر ٹرائل کورٹ نے 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ قانون کے مطابق قلیل مدتی قید کی سزا میں ضمانت منظور ہو سکتی ہے لہذا ملزم کی قید کی سزا کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے موقف اختیار کیا کہ سابق ایم این اے کو سترہ فروری 2017ءکو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں گرفتار ہوئے ابھی ایک ماہ ہوا ہے۔ قلیل مدتی سزا کے قانون میں ملزم کا کم از کم 6 ماہ قید کاٹنا لازمی ہے۔ عدالتی فیصلے پر منڈی بہا¶الدین میں ان کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور حاجی پبلک سیکرٹریٹ میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری فلک شیر رانجھا نے کہا ہے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ۔ فتح حق اور سچ کی ہوئی ہے ۔آج ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاﺅالدین سے محمد اعجاز چوہدری کی رہائی پر تاریخی استقبال کریں گے۔