سی پی ایس پی میں امریکی ڈاکٹر فیصل کھوسہ کا ریڈیالوجی کے مختلف موضوعات پر لیکچر
لاہور(نیوزرپورٹر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سینٹر لاہور میں وینکور جنرل ہسپتال امریکہ کے پروفیسر ڈاکٹر فیصل کھوسہ نے ریڈیالوجی کے مختلف موضوعات پر لیکچر دیا۔ لیکچر کا مقصد ریڈیالوجی میں سی ٹی سکین،ایم آر آئی کی جدید بین الاقوامی ٹکینیک پر زیرتربیت ڈاکٹرز کو آگاہ کیا گیا۔ ریڈیالوجی کا یہ لیکچر سی پی ایس پی کے ریجنل سینٹر لاہور بشمول ہیڈ کواٹر کراچی، اسلام آباد ،پشارو،حیدر آباد ،ملتان اور فیصل آبادکے ریجنل سینٹر سے منسلک رہا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیگناسٹک ریڈیالوجی شعبہ طب کا ایک اہم جزو ہے۔امراض کی درست تشخیص کیلئے ریڈیالوجی کے اہم پہلوؤں کے بارے میں علم بہت ضروری ہے تاکہ امراض کی بہتر تشخیص سے اس کے موئژ علاج میں مدد مل سکے۔