سوڈانی باغیوں نے پاکستانی انجینئر سمیت 4 افراد کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی
خرطوم لندن (آئی این پی+ آن لائن) جنوبی سوڈان کے باغیوں نے پاکستانی انجینئر سمیت آئل کمپنی کے 4 ملازمین کو اغوا کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مغویوں کی رہائی کے بدلے ملک میں کام کرنے والی چینی اور ملائیشین کمپنیوں کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ ”رائٹرز“ کے مطابق جنوبی سوڈان کے باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک پاکستانی انجینئر سمیت 4 آئل ورکرز کو اغوا کر لیا ہے اور ان کی رہائی کیلئے ملک میں کام کرنے والے چینی اور ملائیشین کنسورشیم کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا سابق صدر رائیک ماچار کے وفادار جنگجو¶ں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈی اے آر پٹرولیم آپریٹنگ کمپنی کے 4 ملازمین کو بالائی نیل ریاست سے ہفتے کو اغوا کیا تھا جبکہ تیل کے کارکنوں کے دوسرے گروپ کو اس ماہ اغوا کیا گیا ہے ڈی اے آر چائینہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) اور چین کی سائنو پیک اور ملائیشین پٹروناس کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دریں اثناءدفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ایاز جمالی کی رہائش کیلئے پاکستانی سفارتکار اتھوپیا سے کوششیں کر رہا ہے اور جنوبی سوڈان کی حکومت سے رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ ان کی جلد رہائی عمل میں آئے گی۔ قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوڈان میں پاکستانی انجینئر ایاز جمالی اور ان کے ساتھیوں کے اغو ا پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ انجینئر ایاز جمالی اور دیگر مغویوں کی فوری بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
انجینئر اغوا