• news

زہرا ہلاکت کیس، ایم ایس جناح ہسپتال سمیت 5 ڈاکٹر ذمہ دار قرار، انکوائری رپورٹ جاری

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین عرفان علی نے لاہور کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں علاج کی سہولتیں نہ ملنے پر جان بحق ہونے والی زہرا بی بی کیس کی انکوائری رپورٹ ابتدائی طور پر جاری کردی ہے جس میں پروفیسر آف میڈیسن جناح ہسپتال ڈاکٹر ظفر اقبال چودھری، پروفیسر آف میڈیسن لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر جواد ظہیر، پروفیسر آف میڈیسن لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر تنویر الاسلام، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر ظفر یوسف اور سینئر رجسٹرار پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر رشید احمد کو فرائض میں غفلت برتنے اور علاج معالجہ نہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ ابتدائی انکوائری رپورٹ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے سزائیوں کا تعین کرنے کیلئے علی مرتضیٰ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے جبکہ محکمہ صحت سے معاونت کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) کو مقرر کیا ہے۔ انکوائری آفیسر 60 روز کے اندر مکمل رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کر ے گا۔
زہرا ہلاکت کیس

ای پیپر-دی نیشن