• news

سعودی عرب سے خیبر پی کے کے 150 شہری ڈی پورٹ

پشاور (آن لائن) سعودی عرب سے خیبر پی کے کے 150شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ ڈی پورٹ کرنے کے بعد امیگریشن حکام نے دستاویزات پڑتال کے بعد ڈی پورٹ ہونے والوں کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ سعودی عرب سے اب تک خیبر پی کے کے ایک ہزار سے زائد افراد کو ڈی پور ٹ کیا جا چکا ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن، کوہاٹ ڈویژن، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ڈویژن، سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے بعض شہریوں کے مطابق ان کے سعودی کمپنیوں کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایا جات بھی ہیں تاہم ان کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئی ہے ۔ جبکہ درجنوں پاکستانی سعودی عرب کے مختلف جیلوں میں ہیں۔
ڈی پورٹ

ای پیپر-دی نیشن