• news

پنجاب کابینہ کمیٹی امن امان کا اجلاس‘ مزید 56 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن امان کا اجلاس ہوا پنجاب میں نام بدل کر کام کرنیوالی تنظیموں کیخلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیمیں ان کے اداروں کے فنڈز تو فریز کر دیئے گئے ہیں ان کے نام بدلنے کے بعد ان کی کارروائی چلانے کیلئے جن افراد نے فنڈز دیئے ہیں ان کی فہرست مرتب کی جائیگی تاہم مختلف اضلاع کی سفارش پر 56 مزید افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وی وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی کیلئے جائزہ لیا گیا تاہم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو ان کیلئے نئی پالیسی ترتیب دینے کی ہدایات کی گئی ہیں اس کے علاوہ حالیہ جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد کی اب تک کی کارروائی کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
پنجاب کابینہ کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن