کے الیکٹرک کیلئے 7 سال کا نیا ٹیرف جاری، نیپرا نے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی کر دی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سال کا بجلی کا ٹیرف جاری کر دیا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کے اوسط ٹیرف میں گزشتہ ٹیرف کے مقابلے میں ساڑھے 3 روپے کی کمی کی ہے۔ بجلی کی گزشتہ اوسط ٹیرف 15.57 روپے تھا۔ کے الیکٹرک کا گزشتہ اوسط ٹیرف 2009ءمیں مقرر کیا گیا تھا۔ کے الیکٹرک نے نیا اوسط ٹیرف 16 روپے فی بورڈ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔ کے الیکٹرک کیلئے اوسط ٹیرف 12.07 روپے فی یونٹ مقرر کیا ہے۔ نئے ٹیرف سے کے الیکٹرک صارفین کو 48 ارب روپے سالانہ ریلیف ملے گا۔ وفاقی حکومت 15 دن کے اندر نئے ٹیرف پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہو گی۔ نیا ٹیرف 2016ءسے 2023ءتک مقرر کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک 237 ارب 60 کروڑ روپے بجلی پیداوار پر خرچ کرے گا۔ کے الیکٹرک 48 ارب روپے بجلی تقسیم پر خرچ کرنے کا پابند ہو گا۔
بجلی سستی