کالعدم لشکر جھنگوی کے کمانڈر 3 دہشت گردوں سمیت 300 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور/ اسلام آباد / کراچی (نامہ نگاران + ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں خیر پور سے کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر راولپنڈی، حضرو اور ٹیکسلاسے فضل اللہ گروپ کے 3 خطرنام دہشت گردوں سمیت 300 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تھل سے 13 کہروڑ پکا سے 16، حافظ والا سے 4، ہنگو میں 6 اشتہاری گرفتار 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں سیاسی جماعت کے 2کارندوں سمیت 5 افراد پڑکے گئے۔ خیر پور میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر شعیب بروہی کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ بھکر سے 3 اشتہاریوں سمیت 53 مشکوک افراد گرفتار ہوئے، میانوالی میں 2 افغان باشندوں سمیت 19 مشکوک افراد پکڑے گئے۔ بنوں میں پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 ہینڈ گرنیڈ تحویل میں لے لئے۔ کچہری کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ جمرود سے بارودی سرنگوں، دھماکہ خیز امواد سمیت اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی لورا لائی اور پنجگو میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے شبہ میں 16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ضلع بگٹی کے علاقہ پیر کوہ میں 40 کلو اینٹی ٹینک مائینز کو ناکارہ بناکر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا قصور میں 340 گھروں کو چیک کیا گیا، 400 افراد سے پوچھ گچھ ، 1200 کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، 5 مشکوک افراد پکڑے گئے ۔ لاہور میں نصیر آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 35 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔
ردالفساد