سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم سے قادیانی افسر کو الگ کر دیا گیا : ذرائع
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سوشل میڈیا پر کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی بدترین گستاخی کے متعلق معاملے کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم میں مبینہ طور پر شامل قادیانی افسر کو تحقیقاتی ٹیم سے الگ کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی موجودہ تحقیقاتی ٹیم میں کوئی قادیانی افسر شامل نہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مذکورہ قادیانی افسر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا میں گستاخانہ مواد کے متعلق 17مارچ کو ہونے والی سماعت کے بعد اس وقت تحقیقاتی ٹیم سے الگ کردیا گیا جب جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف آئی اے کی کارکردگی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے شدید اظہار برہمی کیا تھا۔
قادیانی افسر