• news

ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز پر خواتین کے غیر اخلاقی لباس کیخلاف درخواست نمٹا دی، پیمرا سے رجوع کرنے کی ہدایت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز کے پروگرامز میں خواتین کے غیر اخلاقی لباس پہننے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ٹی وی چینلز کے پروگرامز میں پاکستانی ثقافت کی بجائے بیرونی کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔ پروگراموں میں پیشہ وارانہ امور سر انجام دینے والی خواتین کا لباس کسی صورت پاکستانی معاشرے کا عکاس نہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا قوانین کے تحت تمام چینلز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
درخواست نمٹا دی

ای پیپر-دی نیشن