شاعری‘ نسلی امتیاز کے خاتمے اور جنگلات کا عالمی دن آج منایا جائے گا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں آج شاعری‘ نسلی امتیاز کے خاتمے اور جنگلات کا دن منایا جارہا ہے جبکہ چیف میڈیا کمیٹی خالد ارائیں کے مطابق اس حوالے سے عالمی مشاعرہ 22مارچ کو ایکسپو سنٹر میں ہوگا۔ گورنر سندھ مہمان خصوصی ہوں گے۔ 5معروف بھارتی شاعر تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ معروف بھارتی شاعر دنیا بھر سے مشاعرے میں شریک ہوںگے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”نسلی امتیاز کے خاتمے“ کاعالمی دن بھی آج منایا جائےگا۔