ججز کی تعیناتی عدلیہ کا انتظامی معاملہ ہے: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اعلیٰ اور ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ججز کی تعیناتیاں عدلیہ کا انتظامی معاملہ ہے جسے انتظامی سطح پر دیکھا جائے گا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ انصاف میں تاخیر معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہی ہے جس کی وجہ سے عام شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ زیر التواءمقدمات کا جلد فیصلہ نہ ہونے سے ملک میں ہر طرح کا مافیا مضبوط ہوا ہے۔ ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التواءاٹھارہ لاکھ مقدمات نمٹانے کےلئے چار ہزار ججز ناکافی ہے۔ عدلیہ میں کمپیوٹرائز کیس مینیجمنٹ پلان پر حقیقی عمل اس وقت ممکن ہے جب ججز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائےگا۔
ہائیکور ٹ ججز