• news

افغان فورسز کا کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 9طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل(آئی این پی/ آن لائن))افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ نورستان میں جھڑپ کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت 9طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پیر کوافغان میڈیا کے مطابق مشرقی بارڈر پر تعینات سینئر پولیس کمانڈر نے بتایا ہے۔ اس وقت ہلاک کیا گیا جب انھوں نے ڈیورنڈ لائن سے گزر کر افغان بارڈر پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز اور رہائشیو ں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ افغانستان میں طالبان کے ایک فوجی چوکی پر حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں تین فوجی اور گیارہ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبہ ازدگان کے ضلع ترین کوٹ میں ایک فوجی چوکی پر اچانک دھاوا بول دیا۔

ای پیپر-دی نیشن