اسلام آباد: ویزا توسیع میں بے ضابطگیوں پر ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ معطل
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے حکم پر بے ضابطگیوں میں ملوث ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو معطل کردیا گیا ہے۔ کراچی کا ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس خالد میمن بے ضابطگیوں میں ملوث ہے۔ خالد میمن کے خلاف ویزہ توسیع میں بے ضابطگیوں کے الزام پر محکمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 2 اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا گرفتار افراد کی معلومات پر ڈائریکٹر پاسپورٹ کے خلاف کارروائی عمل لائی گئی۔
معطل