پاکستان دہشت گردی ختم کرنے کیلئے غیر معمولی کوششیں کر رہا ہے،: سفیر تیونس
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں تیونس کے سفیر عادل العربی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان غیر معمولی کوششیں کر رہا ہے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے لائحہ عمل سے بہت کچھ سیکھا۔ دہشت گرد کا کوئی ملک اور قومیت نہیں ہوتی۔ پیر کو تیونس کے 61 ویں قومی دن پر تیونس کے سفیر عادل العربی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیونس دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
تیونس سفیر