• news

فوجی عدالتوں پر تحفظات مشاورت سے حل کرلئے گئے: اعتزاز احسن

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ میں وزیر اعظم سے ریکارڈ طلب کیا جاتا تو کیس ایک دن میں ختم ہو جاتا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی کے مقتول رہنماء بابر بٹ کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شوکت بسرا پر فائرنگ اور بابر بٹ کا قتل حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو فوجی عدالتوں پر تحفظات تھے جنہیں مشاورت سے حل کر لیا گیا۔ اعتزاز احسن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بابر بٹ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
اعتزاز احسن

ای پیپر-دی نیشن