تعلیم کو پہلی ترجیح بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرےگا: صائمہ شبیر
لاہور(لیڈی رپورٹر) الخدمت فاو نڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیرنے کہا ہے کہ جب تک تعلیم پہلی ترجیح نہیں بنے گی، ملک ترقی نہیں کر سکتااس کے لئے ضروری ہے کہ کمزور ما لی استعداد والے بچو ںکو تعلیمی اداروں میں لانے کے لئے مخیر حضرات اورفلاحی تنظیمیں بھی کرداراداکریں ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روزصوبائی دارالحکومت کے مختلف سکولوں کے طلباءو طالبات میں نئے یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔