سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم پر فوکس کریں: بیگم ذکیہ شاہنواز
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزےر تحفظ ما حول بےگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ہمےں اپنے بچوں کو سائنس اور ٹےکنالوجی کی تعلےم فراہم کر کے پاکستان کا مستقبل محفوظ کرنا ہے ہمارے تعلےمی اداروں کو بہترےن طرےقہ تدرےس اور جدےد عملی تعلےم کے ذرےعے ملک کو درپےش مسائل کے خاتمے کے لےے اپنے کل کے لےے بہتر لائحہ عمل متعین کرنے کی ضرورت ہے موجودہ صورت احوال کے تناظر مےں سرکاری و نےم سرکاری تعلےمی اداروں کے سربراہان کو انفارمےشن ٹےکنالوجی کی تعلےم پر فوکس کرناچاہئے۔