• news

ٹرمپ کفایت شعاری منصوبہ، امریکہ پاکستان کی فوجی امداد کم کرسکتا ہے: رپورٹ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) ٹرمپ انتظامیہ کی کفایت شعاری منصوبے کے باعث امریکہ کی طرف سے پاکستانی فوج کی امداد میں کمی آسکتی ہے۔ بلومبرگ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں چھان بین کی جارہی ہے۔ پاکستان کو اب کم فوجی امداد کی توقع رکھنی چاہئے۔ امداد کم ہونے سے پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ اورمالیاتی خسارے میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کی طرف سے پاکستان کو اربوں ڈالر فوجی امداد دی جاچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن