• news

یوم پاکستان کل ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا، فوجی پریڈ کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) ملک بھرمیںکل(جمعرات کو) یوم پاکستان قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ یوم پاکستان پرشاندار پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی،جڑواں شہروں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔سعودی سپیشل فورسز،چینی فوجی دستہ اورترکی کا فوجی بینڈ بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے گا۔ پریڈ کے دوران صدرمملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلی ترین ملکی اور غیر ملکی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی پریڈ کے لیے مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیا گیاتھا۔پاک فوج کے لڑاکا طیارے اورہیلی کاپٹر نے روزانہ کی بنیاد پر تیاری کے لئے مشقیں کیں۔دفاعی سازوسامان بھی پریڈ گراونڈ میں پہنچادیاگیا۔سعودی سپیشل فورسز، چینی فوجی دستہ اورترکی کا فوجی بینڈ بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے گا۔ پریڈ کے دوران صدرمملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ ترین ملکی اور غیر ملکی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔پریڈ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اوراسلام آباد پولیس کی ہوگی، وفاقی پولیس کے 5 ہزارجوان اورافسران ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اور شہر کی تمام بڑی عمارتوں پرماہرنشانہ باز تعینات ہوں گے۔پریڈ گرانڈ کے گرد 5 مدارس اورہوٹل عارضی طورپربند ہوں گے جبکہ خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ فل ڈریس ریہرسل اور پریڈ کے روزبھاری ٹریفک کا اسلام آباد میں داخلہ بند ہوگا اور میٹروبس سروس بھی معطل رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن