• news

کراچی میں افغان قونصلیٹ کے اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم حوالے کیا جائے: افغانستان کا مطالبہ

اسلام آباد (طاہر نیاز+ دی نیشن رپورٹ) افغانستان نے 6فروری کو کراچی میں افغان قونصلیٹ کے اہلکار کو قتل کرنے والے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ ہدایت اللہ کو حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ملزم اس وقت کراچی پولیس کی حراست میں ہے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ درخواست دی گئی ہے پہلے طے پایا تھا کہ پاکستان اور افغان حکام مل کر تفتیش کریں گے تاہم اب حوالگی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن