• news

فوج میں شامل کیا گیا ائرڈیفنس سسٹم کل پریڈ میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان نے حال ہی میں جو ائرڈیفنس سسٹم اپنی فوج میں شامل کیا ہے اس کو کل 23 مارچ کی پریڈ میں پیش کیا جائے گا۔ معتبر عسکری ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے یہ ائرڈیفنس جو چین کے تعاون سے حاصل کیا گیا ہے ان ہتھیاروں میں شامل ہو گا جو 23 مارچ کی پریڈ میں عوام کے سامنے پیش ہوں گے۔ اس سسٹم کے علاوہ پاکستان نے اب تک ملکی دفاع کے لئے جو میزائل سسٹم تیار کئے ہیں وہ بھی پریڈ میں نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ اس مرتبہ کی پریڈ میں جنوبی افریقہ کے چیف آف ڈیفنس‘ پولینڈ کی بحریہ کے اعلیٰ عہدیدار سعودی عرب کے کمانڈوز کا دستہ‘ چین کی تینوں مسلح افواج کے دستے اور ترکی کا بینڈ بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کرے گا۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے آفیسر بھی پریڈ میں موجود ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن