• news

مشرف کے ریڈ وارنٹ‘ اسلام آباد کی عدالت نے وزارت داخلہ سے 4اپریل تک جواب مانگ لیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ کو 4 اپریل تک جواب داخل کروانے کی ہدایت کردی ہے ۔کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز قادر میمن کی عدالت نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو ریڈ وارنٹ سے متعلق جواب جمع کرانے کے لیے وزارت داخلہ نے مزید مہلت کی استد عا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن