سکھ برادری نے مردم شماری فارم میں خانہ شامل کرانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
کراچی (نوائے وقت نیوز) سکھ برادری نے مردم شماری کے فارم میں نام شامل کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ سکھ برادری کی جانب سے مردم شماری کے فارم میں خانہ شامل کر نے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جوسماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ سے زیادہ سکھ آباد ہیں، سکھوں کے لیے مردم شماری کے فارم میں خانہ شامل کیا جائے۔